بفضل تعالٰی ہم نے اپنی سابقہ گزارشات میں اس امر کو سمجھا تھا کہ احادیث مبارکہ کی روشنی میں یہ ثابت ہو چکا ہے کہ موجودہ صدی ہجری ہی دراصل مسلم امہ کی آخری صدی ہجری ہے۔ [1]دنیا کی بساط لپیٹے جانے کا وقت آ پہنچا ہے اس سلسلے میں جہاں احادیث مبارکہ اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ امت مسلمہ کی عمر ۱۵۰۰ ہجری سال سے تجاوز نہ کرے گی، وہیں یہ امر بھی راسخ ہے کہ احادیثِ صحیحہ میں وارد علامات صغریٰ تکمیل کو پہنچ چکی ہیں اور علامات کبریٰ کا وقت آن پہنچا ہے۔
قبل اس کے کہ ہم علامات صغریٰ پر فرداً فرداً نظر ڈالیں، یہ سمجنا ضروری ہے کہ علامات قیامت کتنی قسم کی ہیں۔
خاتم النبیین ﷺ نے قیامت سے پہلے رونما ہونے والے واقعات، فتن اور حوادث کو تفصیلاً بیان فرمایا ہے، مگر احادیث مبارکہ میں ان کی تقسیم موجود نہیں۔ علماءِ آخرالزمان نے ان حوادث و علامات کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ اس میں نا چیزنے کچھ اضافہ کر کے تین حصوں میں تقسیم کر دیا ہے تا کہ سمجھنے میں آسانی رہے۔
۱۔علامات صغریٰ
علامات صغریٰ وہ چھوٹے بڑے واقعات، حوادث اور فتن ہیں جو دنیا میں رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن کوئی خرقِ عادت معاملہ نہیں ہوتا۔ مثلاً جنگیں، وبائی امراض، حکومتوں آنا جانا، قوموں کا عروج و زوال ، سیلاب، زلزلے، بارشیں، قتل عام اور اسی قسم کے واقعات جو دنیا میں رونما ہوتے رہتے ہیں۔ قیامت کی علامات میں ان کو علامات صغریٰ مانا جاتا ہے مگر دنیاوی حوادث کے لحاظ سے اس کا یہ ضروری نہیں کہ یہ کوئی معمولی واقعات ہی ہوں۔ مثلاً تاتاریوں کا مسلمانوں کا قتل عام کرنا، مسلمانوں کی عظیم الشان سلطنتوں کا زوال،وغیرہ۔ علامات صغریٰ متعدد ہیں، ذیل میں ہم ان علامات پر تفصیلاً بات کریں گے۔
۲۔ علامات کبریٰ
علامات کبریٰ سے مراد وہ واقعات ، حوادث یا فتن ہیں جن کا اثر پوری عالم انسانی پر پڑے گا نیز یہ وہ علامات ہیں کہ جو عالم انسانی میں آغاز سے اب تک رونما نہیں ہوئے اور ان کا رونما ہونا خرقِ عادت یا ما فوق الفطرت معلوم پڑے گا۔علامات کبریٰ میں ہم چار اہم ترین علامات کو شامل کر سکتے ہیں:
- امام مہدی کا ظہور
- مسیح الدجال کا خروج
- مسیح الموعود یعنی حضرت عیسیٰؑ کا نزول
- یاجوج ماجوج کی یلغار
واضح رہے کہ احادیث مبارکہ میں علامات کبریٰ کی ترتیب بھی وارد ہوئی ہے، اور ان کا مندرجہ بالا ترتیب میں ہی رونما ہونا ثابت ہے۔ لہٰذا کسی بھی دعویدار یا پروپیگنڈا کرنے والے کی شرارت حق کو چھپا نہیں سکتی اور ابھی مندرجہ بالا علامات کا بالترتیب ظہور باقی ہے۔
علامات کبریٰ میں سے ہر ایک تفصیل کی متقاضی ہے، لہٰذا ہر ایک کے بارے میں متعدد تفصیلی تحاریر پیش کرنے کا ارادہ ہے۔ البتی علاماتِ صغریٰ پر ایک مختصر نظرتحریرِ ہذا کے ذیل میں پیش خدمت ہے۔
۳۔ علامات وقوع
علامات کبریٰ جب ظاہر ہو جائیں گی تو توبہ کا دروازہ بند ہو جائے گا ، باَلفاظ دیگر واقعاتِ قیامت وقوع پزیر ہونا شروع ہو جائیں گے ۔ لہٰذا احقر نے ان کو علاماتِ وقوع کے نام سے جاننا مناسب سمجھا۔ واللٰہُ اعلم بالصواب۔ علامات وقوع ذیل ہیں:
- سورج کا مغرب سے طلوع ہونا
- دابة الارض
- کعبة اللہ کا مسمار کیا جانا
- یمن کے مقام عدن سے ایک آگ کا نکلنا جو لوگوں کو ہانک کر جمع کرے گی
علاماتِ صغریٰ پر ایک تفصیلی نظر
علاماتِ صغریٰ کا مکمل ہو جانا اس قدر عیاں ہے کہ ادنیٰ تحقیق اور ورق گردانی سے ہی انسان پر یہ نکتہ کھل جاتا ہے اور کوئی شبہ باقی نہیں رہ جاتا۔ ذیل میں ہم علامات صغریٰ کا ایک تفصیلی ڈیٹا بیس بنانے کی کوشش کریں گے اور یہ جاننے کی کاشش کریں گے کہ مندرجہ علامات مکمل ہو چکی ہیں یا نہیں۔
نمبر شمار | علامت | درجہ | وقوع پزیر ہو چکی؟ |
---|---|---|---|
۱ | علم اٹھا لیا جائے گا | [2] بخاری شریف حدیث #1036صحیح | پوری ہو چکی دنیا سے علم نا پید ہے، اور معلومات کا ایک طوفان ہے جس کو علم گردانا جا رہا ہے [3]▶️ دنیا سے علم نا پید ہے، اور معلومات کا ایک طوفان ہے جس کو علم گردانا جا رہا ہے |
۲ | زلزلوں کی کثرت | [4] بخاری شریف حدیث #1036صحیح | پوری ہو چکی دنیا میں زلزلوں کی کثرت ہو چکی ہے۔ ہر وقت کہیں نہ کہیں زلزلہ آرہا ہوتا ہے۔ [5]▶️ دنیا میں زلزلوں کی کثرت ہو چکی ہے۔ |
۳ | وقت تیزی سے گزرنے لگے گا | [6] بخاری شریف حدیث #1036صحیح | پوری ہو چکی وقت کی برکت ختم ہو چکی ہے۔ ہر شخص کے پاس وقت کی کمی ہے۔ [7]▶️ ہر شخص کے پاس وقت کی کمی ہے۔ |
۴ | فتنہ و فساد عام ہو جائے گا | [8] بخاری شریف حدیث #1036صحیح | پوری ہو چکی پوری دنیا میں شائد ہی کوئی جگہ ہو جو اس وقت فتنے اور فساد کا شکار نہ ہو۔ سری لنکا میں تصادم، مشرق وسطیٰ اور یورپ میں جنگیں ، امریکہ میں نسلی فسادات جاری ہیں۔ [9]▶️پوری دنیا میں شائد ہی کوئی جگہ ہو جو اس وقت فتنے اور فساد کا شکار نہ ہو۔ |
۵ | ہرج یعنی قتل و غارت کی کثرت ہوگی | [10] بخاری شریف حدیث #1036صحیح | پوری ہو چکی دنیا کی کوئی جگہ قتل و غارت سے محفوظ نہیں۔ اکثر تو نہ مارنے والے کو پتہ ہوتا ہے کہ کیوں مار رہا ہوں اور نہ مرنے والے کو معلوم ہوتا ہے کی کیوں مارا جا رہا ہوں۔ [11]▶️دنیا کی کوئی جگہ قتل و غارت سے محفوظ نہیں۔ |
۶ | مال و دولت کی اس قدر کثرت ہو گی کہ ابل پڑے گا | [12] بخاری شریف حدیث #1036صحیح | پوری ہو چکی آج ہمیں اس قدر دولت اور سہولت میسر ہے کہ پہلے زمانے کے بادشاہ بھی اس کا تصور نہیں کر سکتے تھے۔[13]▶️آج ہمیں اس قدر دولت اور سہولت میسر ہے کہ پہلے زمانے کے بادشاہ بھی اس کا تصور نہیں کر سکتے تھے۔ اس علامت کا ایک حصہ علامت کبریٰ میں شامل ہے، یعنی جب امام مہدی آئیں گے تو بھی مال و دولت کی انتہائی کثرت ہوگی۔ امام مہدی کا آنا علامت کبریٰ میں سے ہے، جس کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ |
۷ | حج بیت اللہ رکے گا | [14] بخاری شریف حدیث #1593صحیح | پوری ہو چکی گزشتہ عرصے میں متعدد بار حجِ بیت اللہ رک چکا ہے۔ حتیٰ کہ کرونا میں تو بالکل ویرانی چھا گئی تھی۔[15]▶️گزشتہ عرصے میں متعدد بار حجِ بیت اللہ رک چکا ہے۔ حتیٰ کہ کرونا میں تو بالکل ویرانی چھا گئی تھی۔ اس علامت کا ایک حصہ علامات کبریٰ کے بعد ظاہر ہوگا۔ جب دنیا سے تمام مسلمان وفات پا چکے ہوں گے تو اس کے بعد حج بیت اللہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔ |
۸ | شراب بکثرت پی جائے گی | [16] بخاری شریف حدیث #6808صحیح | پوری ہو چکی شراب نوشی کی کثرت ہو چکی ہے [17]▶️شراب نوشی کی کثرت ہو چکی ہے |
۹ | زنا پھیل جائے گا | [18] بخاری شریف حدیث #6808صحیح | پوری ہو چکی زنا اور بے حیائی عام ہو چکی ہے [19]▶️زنا اور بے حیائی عام ہو چکی ہے |
۱۰ | عورتیں زیادہ اور مرد کم ہو جائیں گے | [20] بخاری شریف حدیث #6808صحیح | پوری ہو چکی مردم شماری کے مطابق دنیا بھر میں عورتوں کی آبادی زیادہ اور مردوں کی کم ہے۔ [21]▶️ عورتوں کی آبادی زیادہ اور مردوں کی کم ہے۔ اس حدیث کا دوسرا حصہ یعنی ایک مرد پر پچاس عورتوں کا ہونا بھی علامات کبریٰ کا حصہ ہے۔ غزواہ ہند اور ملحمة الکبریٰ کے بعد ایسا معاملہ ہو گا اور یہ دونوں جنگیں امام مہدی کی موجودگی میں لڑی جائیں گی۔ |
۱۱ | انسان مرنے کو جینے پر ترجیح دے گا | [22] بخاری شریف حدیث #6808صحیح | پوری ہو چکی خود کشیاں عام ہو چکی ہیں اور دنیا میں کچھ ممالک میں تو ان کو قانونی حیثیت بھی دے دی گئی ہے۔[23]▶️خود کشیاں عام ہو چکی ہیں |
۱۲ | منگولوں کا مسلمانوں پر ظلم و ستم | [24] بخاری شریف حدیث #2928صحیح | پوری ہو چکی [25]منگولوں کو اللہ نے عذاب بنا کر مسلمانوں پر بھیجا۔ ▶️منگولوں کو اللہ نے عذاب بنا کر مسلمانوں پر بھیجا۔ |
۱۳ | تیس جھوٹے کذاب نبی آئیں گے | [26] بخاری شریف حدیث #3609 [27] ترمذی شریف حدیث #2219صحیحح | پوری ہو چکی جھوٹے دعویداروں کی فہرست تو بہت ہی طویل ہے۔ یہ سلسلہ مسیلمہ کذاب سے لے کر مرزا غلام احمد قادیانی، یوسف کذاب، اور ملعون احمد عیسیٰ تک جاری ہے۔ یقیناً یہ فہرست تو تیس سے کہیں تجاوز کر چکی۔ |
۱۴ | سرزمین عرب میں پھر سے بتوں کی پوجا شروع ہو جائے گی | [28] بخاری شریف حدیث #7116صحیح | پوری ہو چکی سرزمین عرب میں ایک نہیں کئی ہندو مندروں کا آغاز ہو چکا ہے جہاں باقاعدہ بت پرستی شروع ہو چکی ہے۔ مثلاً (۱) مودی نے مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے مندر کا آغاز کیا (۲) ایک اور مندر (۳) ایک اور مندر[/n] |
۱۵ | حجاز میں ایک ایسی آگ نکلے گی جو بصرہ میں اونٹوں کو روشن کر دے گی | [29] بخاری شریف حدیث #7118صحیح | پوری ہو چکی یہ آگ ۱۲۵۶ عیسوی میں مدینہ کے قریب آتش فشاں کے پھٹنےسے ظاہر ہوئی تھی۔ [30] ۱۲۵۶ عیسوی میں مدینہ کے قریب آتش فشاں |
۱۶ | لوگ اُونچی اُونچی عمارتیں بنانے میں ایک دوسرے سے سبقت لیجانے کی کوشش کریں گے | [31] بخاری شریف حدیث #7121صحیح | پوری ہو چکی پوری دنیا میں بلند و بالا عمارات بنانے میں ایک دوسرے سے سبقت لیجانے کی دوڑ کس سے پنہاں ہے؟ |
۱۷ | مسلمان بھی وہی کام اور حرکتیں کریں گے جو یہود و نصٰریٰ نے کی | [32] بخاری شریف حدیث #7319صحیح | پوری ہو چکی اس پر تفصیلی تحریر مطلوب ہے مگر مختصراً عرض ہے کہ مسلمانوں نے کوئی بھی ایسی حرکت نہیں چھوڑی جو یہود و نصٰریٰ نے کی ہو۔ چاہے وہ خیر کے کام ہوں یا شر کے، مسلمان بھی انہی راستوں پر گامزن ہیں جس پر یہود و نصٰریٰ چلے۔ |
۱۸ | لونڈی اپنے آقا کو جنم دے گی | [33] مسلم شریف حدیث #10صحیح | پوری ہو چکی اس حدیث مبارکہ کو جس نظر سے بھی دیکھیں یہ مکمل ہو چکی ہے۔ (۱) اولاد ماں کے ساتھ لونڈیوں والا سلوک کر رہی۔ (۲) ماضی میں لونڈیوں سے آقا کی اولاد ہوتی تھی۔ اس اولاد کی نسبت باپ کے ساتھ ہونے کی وجہ سے گویا لونڈی کی آقا۔ |
۱۹ | مسلمان کسریٰ کا محل فتح کریں گے | [34] مسلم شریف حدیث #1822صحیح | پوری ہو چکی صحابہ اکرام کے زمانے میں ہی قیصر و کسریٰ کے محل فتح ہو گئے تھے۔ |
۲۰ | تین جگہ سے زمین کا دھنسنا | [35] ترمذی شریف حدیث #2183صحیح | پوری ہو چکی دنیا میں مختلف جگہوں پر زمین دھنسنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ [36]▶️روس، امریکہ میں قیامت کی نشانی ظاہر عرب کی سرزمین پر زمین تب دھنسائی جائے گی جب سفیانی امام مہدی کے خلاف لشکر بھیجے گا۔ یعنی یہ خسوف علاماتِ کبریٰ کا حصہ ہے۔ |
۲۱ | بدترین اور بے وقوف ترین لوگ کامیاب ترین اور معزز ہو جائیں گے | [37] ترمذی شریف حدیث #2209صحیح | پوری ہو چکی ماضی میں عزت اور حکمرانی حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا بلکہ انتہائی دانا، بہادر، اور حکیم لوگ ہی بادشاہت اور دولت پاتے تھے۔ مگر جمہوری نظام نے ہر قوم کے بدترین لوگوں کو معزز اور معزز لوگوں کو رسوا بنا دیا ہے۔ نیز سرمایہ دارانہ نظام کی بدولت رزیل اور جہلاء دولتمند اور معزز ہیں جبکہ حکماء مفلس اور بے قدر ہو چکے ہیں۔ |
۲۲ | دھواں لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا | [38] ابن ماجہ، حدیث #4055صحیح | |
۲۳ | دریائے فرات سے سونے کا ایک پہاڑ ظاہر ہو گا | [39] ابن ماجہ، حدیث #4046صحیح | |
۲۴ | ایک آگ لوگوں کو ہانک کر میدان حشر میں لے جائے گی | [40] ابن ماجہ، حدیث #4055صحیح | |
۲۵ | قستنطنیہ یعنی ترکی مسلمانوں کے ہکگا | ||
۲۶ | درندے انسانوں سے کلام کریں گے | [41] السلسلةالصحیحہ، حدیث #2685صحیح | پوری ہو چکی ۱۔ اس کا ایک واقعہ تو حضرت محمدﷺ کے دور میں ہی پیش آگیا تھا جیسا کہ صحیح حدیث میں ہے کہ ایک چرواہے کا ساتھ بھیڑیے نے کلام کی[42] السلسلةالصحیحہ، حدیث #2685ا۔ ۲۔ جو کارٹون بچی دیکھتے ہیں کیا اس میں ہم نہیں دیکھتے کہ درندے انسانوں سے کلام کر رہے ہیں؟ ۳۔ موبائل پر ایسی ایپس آچکی ہیں جن کے ذریعے بچے جانوروں سے بات کرتے ہیں۔ مثلاً Talking Tom ایپ اور دیگر۔ ۴۔ موبائل فون وغیرہ کے ساتھ بھی ہم بات کرتے ہیں مثلاً iPhone Siri اور Google Voice Assistant کے ذریعے۔ یہ چیزیں بھی تو انسان نہیں، غیر انسان ہیں۔ ان پر بھی یہ بات صادق آتی ہے۔ ۵۔ روبوٹ کتے، اور دیگر جانور بھی انسان بنا چکا ہے۔ وہ بھی انسان سے بات کرتے ہیں۔ یوٹیوب بھری پڑی ہے اس طرح کے مواد سے۔ |
۲۷ | انسان سے اس کے کوڑے کی چھڑی کلام کرے گی | [43] السلسلةالصحیحہ، حدیث #2685صحیح | پوری ہو چکی کیا آپ کی سیلفی اسٹک بالکل یہ چیز نہیں؟ |
۲۹ | انسان سے اس کے جوتے کلام کریں گے | [44] السلسلةالصحیحہ، حدیث #2685صحیح | پوری ہو چکی ٹیکنالوجی میں ایک نہیں، نا معلوم کتنے ایسے جوتے آ چکے ہیں جو اپ سے بات کرتے ہیں[45]گوگل کا بولنے والا جوتا ۔ |
۳۰ | انسان کی ران اس کو اس کے گھر کی خبر دے گی | [46] السلسلةالصحیحہ، حدیث #2685صحیح | پوری ہو چکی جب آپ اپنی پتلون کی جیب سے موبائیل نکال کر گھر کا حال احوال لیتے ہیں تو کیا اس وقت بالکل ایسا ہی نہیں ہوتا؟ |
۲۷ | عرب کی سرزمین میں سبزہ اور نہریں | السلسلہ ۲۷۱۵ | |
اس بارے میں انشاءاللہ تفصیلاًگزارشات پیش کرتا رہوں گا، آپ سے التماس ہے کہ ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن فرما لیں نیز یہ تحریر احباب تک پہنچانا نہ بھولیے گا۔
اسی موضوع پر میرا لیکچر یوٹیوب پر موجود ہے۔ آپ ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔
،والسلام
اویس نصیر
مورخہ ۱۴ جولائی ۲۰۲۲ء
References