قیامت کی علاماتِ صغریٰ پوری ہو چکی ہیں

بفضل تعالٰی ہم نے اپنی سابقہ گزارشات میں اس امر کو سمجھا تھا کہ احادیث مبارکہ کی روشنی میں یہ ثابت ہو چکا ہے کہ موجودہ صدی ہجری ہی دراصل مسلم امہ کی آخری صدی ہجری ہے۔ [1]دنیا کی بساط لپیٹے جانے کا وقت آ پہنچا ہے اس سلسلے میں جہاں احادیث مبارکہ اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ امت مسلمہ کی عمر ۱۵۰۰ ہجری سال سے تجاوز نہ کرے گی، وہیں یہ امر بھی راسخ ہے کہ احادیثِ صحیحہ میں وارد علامات صغریٰ تکمیل کو پہنچ چکی ہیں اور علامات کبریٰ کا وقت آن پہنچا ہے۔

قبل اس کے کہ ہم علامات صغریٰ پر فرداً فرداً نظر ڈالیں، یہ سمجنا ضروری ہے کہ علامات قیامت کتنی قسم کی ہیں۔

خاتم النبیین ﷺ نے قیامت سے پہلے رونما ہونے والے واقعات، فتن اور حوادث کو تفصیلاً بیان فرمایا ہے، مگر احادیث مبارکہ میں ان کی تقسیم موجود نہیں۔ علماءِ آخرالزمان نے ان حوادث و علامات کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ اس میں نا چیزنے کچھ اضافہ کر کے تین حصوں میں تقسیم کر دیا ہے تا کہ سمجھنے میں آسانی رہے۔

۱۔علامات صغریٰ

علامات صغریٰ وہ چھوٹے بڑے واقعات، حوادث اور فتن ہیں جو دنیا میں رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن کوئی خرقِ عادت معاملہ نہیں ہوتا۔ مثلاً جنگیں، وبائی امراض، حکومتوں آنا جانا، قوموں کا عروج و زوال ، سیلاب، زلزلے، بارشیں، قتل عام اور اسی قسم کے واقعات جو دنیا میں رونما ہوتے رہتے ہیں۔ قیامت کی علامات میں ان کو علامات صغریٰ مانا جاتا ہے مگر دنیاوی حوادث کے لحاظ سے اس کا یہ ضروری نہیں کہ یہ کوئی معمولی واقعات ہی ہوں۔ مثلاً تاتاریوں کا مسلمانوں کا قتل عام کرنا، مسلمانوں کی عظیم الشان سلطنتوں کا زوال،وغیرہ۔ علامات صغریٰ متعدد ہیں، ذیل میں ہم ان علامات پر تفصیلاً بات کریں گے۔

۲۔ علامات کبریٰ

علامات کبریٰ سے مراد وہ واقعات ، حوادث یا فتن ہیں جن کا اثر پوری عالم انسانی پر پڑے گا نیز یہ وہ علامات ہیں کہ جو عالم انسانی میں آغاز سے اب تک رونما نہیں ہوئے اور ان کا رونما ہونا خرقِ عادت یا ما فوق الفطرت معلوم پڑے گا۔علامات کبریٰ میں ہم چار اہم ترین علامات کو شامل کر سکتے ہیں:

احادیث مبارکہ میں علامات کبریٰ کی ترتیب بھی وارد ہوئی ہے، اور ان کا مندرجہ بالا ترتیب میں ہی رونما ہونا ثابت ہے۔ لہٰذا کسی بھی دعویدار یا پروپیگنڈا کرنے والے کی شرارت حق کو چھپا نہیں سکتی اور مندرجہ بالا علامات کا ظہور ابھی بالترتیب باقی ہے

  1. امام مہدی کا ظہور
  2. مسیح الدجال کا خروج
  3. مسیح الموعود یعنی حضرت عیسیٰؑ کا نزول
  4. یاجوج ماجوج کی یلغار

واضح رہے کہ احادیث مبارکہ میں علامات کبریٰ کی ترتیب بھی وارد ہوئی ہے، اور ان کا مندرجہ بالا ترتیب میں ہی رونما ہونا ثابت ہے۔ لہٰذا کسی بھی دعویدار یا پروپیگنڈا کرنے والے کی شرارت حق کو چھپا نہیں سکتی اور ابھی مندرجہ بالا علامات کا بالترتیب ظہور باقی ہے۔

علامات کبریٰ میں سے ہر ایک تفصیل کی متقاضی ہے، لہٰذا ہر ایک کے بارے میں متعدد تفصیلی تحاریر پیش کرنے کا ارادہ ہے۔ البتی علاماتِ صغریٰ پر ایک مختصر نظرتحریرِ ہذا کے ذیل میں پیش خدمت ہے۔

۳۔ علامات وقوع

علامات کبریٰ جب ظاہر ہو جائیں گی تو توبہ کا دروازہ بند ہو جائے گا ، باَلفاظ دیگر واقعاتِ قیامت وقوع پزیر ہونا شروع ہو جائیں گے ۔ لہٰذا احقر نے ان کو علاماتِ وقوع کے نام سے جاننا مناسب سمجھا۔ واللٰہُ اعلم بالصواب۔ علامات وقوع ذیل ہیں:

  1. سورج کا مغرب سے طلوع ہونا
  2. دابة الارض
  3. کعبة اللہ کا مسمار کیا جانا
  4. یمن کے مقام عدن سے ایک آگ کا نکلنا جو لوگوں کو ہانک کر جمع کرے گی

علاماتِ صغریٰ پر ایک تفصیلی نظر

علاماتِ صغریٰ کا مکمل ہو جانا اس قدر عیاں ہے کہ ادنیٰ تحقیق اور ورق گردانی سے ہی انسان پر یہ نکتہ کھل جاتا ہے اور کوئی شبہ باقی نہیں رہ جاتا۔ ذیل میں ہم علامات صغریٰ کا ایک تفصیلی ڈیٹا بیس بنانے کی کوشش کریں گے اور یہ جاننے کی کاشش کریں گے کہ مندرجہ علامات مکمل ہو چکی ہیں یا نہیں۔

نمبر شمارعلامتدرجہوقوع پزیر ہو چکی؟
۱علم اٹھا لیا جائے گا[2] بخاری شریف حدیث #1036صحیحپوری ہو چکی

دنیا سے علم نا پید ہے، اور معلومات کا ایک طوفان ہے جس کو علم گردانا جا رہا ہے [3]▶️ دنیا سے علم نا پید ہے، اور معلومات کا ایک طوفان ہے جس کو علم گردانا جا رہا ہے
۲زلزلوں کی کثرت[4] بخاری شریف حدیث #1036صحیحپوری ہو چکی

دنیا میں زلزلوں کی کثرت ہو چکی ہے۔ ہر وقت کہیں نہ کہیں زلزلہ آرہا ہوتا ہے۔ [5]▶️ دنیا میں زلزلوں کی کثرت ہو چکی ہے۔
۳وقت تیزی سے گزرنے لگے گا[6] بخاری شریف حدیث #1036صحیحپوری ہو چکی

وقت کی برکت ختم ہو چکی ہے۔ ہر شخص کے پاس وقت کی کمی ہے۔ [7]▶️ ہر شخص کے پاس وقت کی کمی ہے۔
۴فتنہ و فساد عام ہو جائے گا[8] بخاری شریف حدیث #1036صحیحپوری ہو چکی

پوری دنیا میں شائد ہی کوئی جگہ ہو جو اس وقت فتنے اور فساد کا شکار نہ ہو۔ سری لنکا میں تصادم، مشرق وسطیٰ اور یورپ میں جنگیں ، امریکہ میں نسلی فسادات جاری ہیں۔ [9]▶️پوری دنیا میں شائد ہی کوئی جگہ ہو جو اس وقت فتنے اور فساد کا شکار نہ ہو۔
۵ہرج یعنی قتل و غارت کی کثرت ہوگی[10] بخاری شریف حدیث #1036صحیحپوری ہو چکی

دنیا کی کوئی جگہ قتل و غارت سے محفوظ نہیں۔ اکثر تو نہ مارنے والے کو پتہ ہوتا ہے کہ کیوں مار رہا ہوں اور نہ مرنے والے کو معلوم ہوتا ہے کی کیوں مارا جا رہا ہوں۔ [11]▶️دنیا کی کوئی جگہ قتل و غارت سے محفوظ نہیں۔
۶مال و دولت کی اس قدر کثرت ہو گی کہ ابل پڑے گا[12] بخاری شریف حدیث #1036صحیحپوری ہو چکی

آج ہمیں اس قدر دولت اور سہولت میسر ہے کہ پہلے زمانے کے بادشاہ بھی اس کا تصور نہیں کر سکتے تھے۔[13]▶️آج ہمیں اس قدر دولت اور سہولت میسر ہے کہ پہلے زمانے کے بادشاہ بھی اس کا تصور نہیں کر سکتے تھے۔

اس علامت کا ایک حصہ علامت کبریٰ میں شامل ہے، یعنی جب امام مہدی آئیں گے تو بھی مال و دولت کی انتہائی کثرت ہوگی۔ امام مہدی کا آنا علامت کبریٰ میں سے ہے، جس کا وقت ہوا چاہتا ہے۔
۷حج بیت اللہ رکے گا[14] بخاری شریف حدیث #1593صحیحپوری ہو چکی

گزشتہ عرصے میں متعدد بار حجِ بیت اللہ رک چکا ہے۔ حتیٰ کہ کرونا میں تو بالکل ویرانی چھا گئی تھی۔[15]▶️گزشتہ عرصے میں متعدد بار حجِ بیت اللہ رک چکا ہے۔ حتیٰ کہ کرونا میں تو بالکل ویرانی چھا گئی تھی۔

اس علامت کا ایک حصہ علامات کبریٰ کے بعد ظاہر ہوگا۔ جب دنیا سے تمام مسلمان وفات پا چکے ہوں گے تو اس کے بعد حج بیت اللہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔
۸شراب بکثرت پی جائے گی[16] بخاری شریف حدیث #6808صحیحپوری ہو چکی

شراب نوشی کی کثرت ہو چکی ہے [17]▶️شراب نوشی کی کثرت ہو چکی ہے
۹زنا پھیل جائے گا[18] بخاری شریف حدیث #6808صحیحپوری ہو چکی

زنا اور بے حیائی عام ہو چکی ہے [19]▶️زنا اور بے حیائی عام ہو چکی ہے
۱۰عورتیں زیادہ اور مرد کم ہو جائیں گے[20] بخاری شریف حدیث #6808صحیحپوری ہو چکی

مردم شماری کے مطابق دنیا بھر میں عورتوں کی آبادی زیادہ اور مردوں کی کم ہے۔ [21]▶️ عورتوں کی آبادی زیادہ اور مردوں کی کم ہے۔

اس حدیث کا دوسرا حصہ یعنی ایک مرد پر پچاس عورتوں کا ہونا بھی علامات کبریٰ کا حصہ ہے۔ غزواہ ہند اور ملحمة الکبریٰ کے بعد ایسا معاملہ ہو گا اور یہ دونوں جنگیں امام مہدی کی موجودگی میں لڑی جائیں گی۔
۱۱انسان مرنے کو جینے پر ترجیح دے گا[22] بخاری شریف حدیث #6808صحیحپوری ہو چکی

خود کشیاں عام ہو چکی ہیں اور دنیا میں کچھ ممالک میں تو ان کو قانونی حیثیت بھی دے دی گئی ہے۔[23]▶️خود کشیاں عام ہو چکی ہیں
۱۲منگولوں کا مسلمانوں پر ظلم و ستم[24] بخاری شریف حدیث #2928صحیحپوری ہو چکی

[25]منگولوں کو اللہ نے عذاب بنا کر مسلمانوں پر بھیجا۔ ▶️منگولوں کو اللہ نے عذاب بنا کر مسلمانوں پر بھیجا۔
۱۳تیس جھوٹے کذاب نبی آئیں گے[26] بخاری شریف حدیث #3609 [27] ترمذی شریف حدیث #2219صحیححپوری ہو چکی

جھوٹے دعویداروں کی فہرست تو بہت ہی طویل ہے۔ یہ سلسلہ مسیلمہ کذاب سے لے کر مرزا غلام احمد قادیانی، یوسف کذاب، اور ملعون احمد عیسیٰ تک جاری ہے۔ یقیناً یہ فہرست تو تیس سے کہیں تجاوز کر چکی۔
۱۴سرزمین عرب میں پھر سے بتوں کی پوجا شروع ہو جائے گی[28] بخاری شریف حدیث #7116صحیحپوری ہو چکی

سرزمین عرب میں ایک نہیں کئی ہندو مندروں کا آغاز ہو چکا ہے جہاں باقاعدہ بت پرستی شروع ہو چکی ہے۔ مثلاً
(۱) مودی نے مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے مندر کا آغاز کیا
(۲) ایک اور مندر
(۳) ایک اور مندر[/n]
۱۵حجاز میں ایک ایسی آگ نکلے گی جو بصرہ میں اونٹوں کو روشن کر دے گی[29] بخاری شریف حدیث #7118صحیحپوری ہو چکی

یہ آگ ۱۲۵۶ عیسوی میں مدینہ کے قریب آتش فشاں کے پھٹنےسے ظاہر ہوئی تھی۔ [30] ۱۲۵۶ عیسوی میں مدینہ کے قریب آتش فشاں
۱۶لوگ اُونچی اُونچی عمارتیں بنانے میں ایک دوسرے سے سبقت لیجانے کی کوشش کریں گے[31] بخاری شریف حدیث #7121صحیحپوری ہو چکی

پوری دنیا میں بلند و بالا عمارات بنانے میں ایک دوسرے سے سبقت لیجانے کی دوڑ کس سے پنہاں ہے؟
۱۷مسلمان بھی وہی کام اور حرکتیں کریں گے جو یہود و نصٰریٰ نے کی[32] بخاری شریف حدیث #7319صحیحپوری ہو چکی

اس پر تفصیلی تحریر مطلوب ہے مگر مختصراً عرض ہے کہ مسلمانوں نے کوئی بھی ایسی حرکت نہیں چھوڑی جو یہود و نصٰریٰ نے کی ہو۔ چاہے وہ خیر کے کام ہوں یا شر کے، مسلمان بھی انہی راستوں پر گامزن ہیں جس پر یہود و نصٰریٰ چلے۔
۱۸لونڈی اپنے آقا کو جنم دے گی[33] مسلم شریف حدیث #10صحیحپوری ہو چکی

اس حدیث مبارکہ کو جس نظر سے بھی دیکھیں یہ مکمل ہو چکی ہے۔
(۱) اولاد ماں کے ساتھ لونڈیوں والا سلوک کر رہی۔

(۲) ماضی میں لونڈیوں سے آقا کی اولاد ہوتی تھی۔ اس اولاد کی نسبت باپ کے ساتھ ہونے کی وجہ سے گویا لونڈی کی آقا۔
۱۹مسلمان کسریٰ کا محل فتح کریں گے[34] مسلم شریف حدیث #1822صحیحپوری ہو چکی

صحابہ اکرام کے زمانے میں ہی قیصر و کسریٰ کے محل فتح ہو گئے تھے۔
۲۰تین جگہ سے زمین کا دھنسنا[35] ترمذی شریف حدیث #2183صحیحپوری ہو چکی

دنیا میں مختلف جگہوں پر زمین دھنسنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ [36]▶️روس، امریکہ میں قیامت کی نشانی ظاہر

عرب کی سرزمین پر زمین تب دھنسائی جائے گی جب سفیانی امام مہدی کے خلاف لشکر بھیجے گا۔ یعنی یہ خسوف علاماتِ کبریٰ کا حصہ ہے۔
۲۱بدترین اور بے وقوف ترین لوگ کامیاب ترین اور معزز ہو جائیں گے[37] ترمذی شریف حدیث #2209صحیحپوری ہو چکی

ماضی میں عزت اور حکمرانی حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا بلکہ انتہائی دانا، بہادر، اور حکیم لوگ ہی بادشاہت اور دولت پاتے تھے۔ مگر جمہوری نظام نے ہر قوم کے بدترین لوگوں کو معزز اور معزز لوگوں کو رسوا بنا دیا ہے۔ نیز سرمایہ دارانہ نظام کی بدولت رزیل اور جہلاء دولتمند اور معزز ہیں جبکہ حکماء مفلس اور بے قدر ہو چکے ہیں۔
۲۲دھواں لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا[38] ابن ماجہ، حدیث #4055صحیح
۲۳دریائے فرات سے سونے کا ایک پہاڑ ظاہر ہو گا[39] ابن ماجہ، حدیث #4046صحیح
۲۴ایک آگ لوگوں کو ہانک کر میدان حشر میں لے جائے گی[40] ابن ماجہ، حدیث #4055صحیح
۲۵قستنطنیہ یعنی ترکی مسلمانوں کے ہکگا
۲۶درندے انسانوں سے کلام کریں گے[41] السلسلةالصحیحہ، حدیث #2685صحیحپوری ہو چکی

۱۔ اس کا ایک واقعہ تو حضرت محمدﷺ کے دور میں ہی پیش آگیا تھا جیسا کہ صحیح حدیث میں ہے کہ ایک چرواہے کا ساتھ بھیڑیے نے کلام کی[42] السلسلةالصحیحہ، حدیث #2685ا۔

۲۔ جو کارٹون بچی دیکھتے ہیں کیا اس میں ہم نہیں دیکھتے کہ درندے انسانوں سے کلام کر رہے ہیں؟

۳۔ موبائل پر ایسی ایپس آچکی ہیں جن کے ذریعے بچے جانوروں سے بات کرتے ہیں۔ مثلاً Talking Tom ایپ اور دیگر۔

۴۔ موبائل فون وغیرہ کے ساتھ بھی ہم بات کرتے ہیں مثلاً iPhone Siri اور Google Voice Assistant کے ذریعے۔ یہ چیزیں بھی تو انسان نہیں، غیر انسان ہیں۔ ان پر بھی یہ بات صادق آتی ہے۔

۵۔ روبوٹ کتے، اور دیگر جانور بھی انسان بنا چکا ہے۔ وہ بھی انسان سے بات کرتے ہیں۔ یوٹیوب بھری پڑی ہے اس طرح کے مواد سے۔
۲۷انسان سے اس کے کوڑے کی چھڑی کلام کرے گی[43] السلسلةالصحیحہ، حدیث #2685صحیحپوری ہو چکی

کیا آپ کی سیلفی اسٹک بالکل یہ چیز نہیں؟
۲۹انسان سے اس کے جوتے کلام کریں گے[44] السلسلةالصحیحہ، حدیث #2685صحیحپوری ہو چکی

ٹیکنالوجی میں ایک نہیں، نا معلوم کتنے ایسے جوتے آ چکے ہیں جو اپ سے بات کرتے ہیں[45]گوگل کا بولنے والا جوتا ۔
۳۰انسان کی ران اس کو اس کے گھر کی خبر دے گی[46] السلسلةالصحیحہ، حدیث #2685صحیحپوری ہو چکی

جب آپ اپنی پتلون کی جیب سے موبائیل نکال کر گھر کا حال احوال لیتے ہیں تو کیا اس وقت بالکل ایسا ہی نہیں ہوتا؟
۲۷عرب کی سرزمین میں سبزہ اور نہریںالسلسلہ ۲۷۱۵

اس بارے میں انشاءاللہ تفصیلاًگزارشات پیش کرتا رہوں گا، آپ سے التماس ہے کہ ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن فرما لیں نیز یہ تحریر احباب تک پہنچانا نہ بھولیے گا۔

اسی موضوع پر میرا لیکچر یوٹیوب پر موجود ہے۔ آپ ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔

،والسلام
اویس نصیر

مورخہ ۱۴ جولائی ۲۰۲۲ء

References

References
1 دنیا کی بساط لپیٹے جانے کا وقت آ پہنچا ہے
2, 4, 6, 8, 10, 12 بخاری شریف حدیث #1036
3 ▶️ دنیا سے علم نا پید ہے، اور معلومات کا ایک طوفان ہے جس کو علم گردانا جا رہا ہے
5 ▶️ دنیا میں زلزلوں کی کثرت ہو چکی ہے۔
7 ▶️ ہر شخص کے پاس وقت کی کمی ہے۔
9 ▶️پوری دنیا میں شائد ہی کوئی جگہ ہو جو اس وقت فتنے اور فساد کا شکار نہ ہو۔
11 ▶️دنیا کی کوئی جگہ قتل و غارت سے محفوظ نہیں۔
13 ▶️آج ہمیں اس قدر دولت اور سہولت میسر ہے کہ پہلے زمانے کے بادشاہ بھی اس کا تصور نہیں کر سکتے تھے۔
14 بخاری شریف حدیث #1593
15 ▶️گزشتہ عرصے میں متعدد بار حجِ بیت اللہ رک چکا ہے۔ حتیٰ کہ کرونا میں تو بالکل ویرانی چھا گئی تھی۔
16, 18, 20, 22 بخاری شریف حدیث #6808
17 ▶️شراب نوشی کی کثرت ہو چکی ہے
19 ▶️زنا اور بے حیائی عام ہو چکی ہے
21 ▶️ عورتوں کی آبادی زیادہ اور مردوں کی کم ہے۔
23 ▶️خود کشیاں عام ہو چکی ہیں
24 بخاری شریف حدیث #2928
25 منگولوں کو اللہ نے عذاب بنا کر مسلمانوں پر بھیجا۔ ▶️منگولوں کو اللہ نے عذاب بنا کر مسلمانوں پر بھیجا۔
26 بخاری شریف حدیث #3609
27 ترمذی شریف حدیث #2219
28 بخاری شریف حدیث #7116
29 بخاری شریف حدیث #7118
30 ۱۲۵۶ عیسوی میں مدینہ کے قریب آتش فشاں
31 بخاری شریف حدیث #7121
32 بخاری شریف حدیث #7319
33 مسلم شریف حدیث #10
34 مسلم شریف حدیث #1822
35 ترمذی شریف حدیث #2183
36 ▶️روس، امریکہ میں قیامت کی نشانی ظاہر
37 ترمذی شریف حدیث #2209
38, 40 ابن ماجہ، حدیث #4055
39 ابن ماجہ، حدیث #4046
41, 42, 43, 44, 46 السلسلةالصحیحہ، حدیث #2685
45 گوگل کا بولنے والا جوتا