ابتدائیہ

بسم الله الرحمن الرحيم

تمام تعریفیں اس رب کائنات کے لیے ہیں جس نے تمام جہان، مخلوقات اور تمام کائنات کو بنا کسی مدد اور بنا اجزاء کے پیدا فرمایا۔

ایک عرصے سے اس امر کی ضرورت تھی کہ علم الآخر الزمان پر تحقیقی اور علمی کام کیا جائے۔ اس سلسلے میں بفضل تعالٰی امت محمدیہ ﷺ میں کافی کام ہو چکا ہے۔ بالخصوص محترم جناب ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم [1]🔗 Dr. Israr Official Website کو اللہ نے توفیق بخشی کہ امت محمدﷺ کو اس امر سے روشناس کروائیں کہ پندرہویں صدی ہجری ہی دراصل امت مسلمہ کی آخری صدی ہے[2] ▶️ کیا امت مسلمہ کی عمر صرف ۱۵۰۰ سال ہے؟۔

ماضی قریب اور حال میں جو واقعات رونما ہوئے ہیں اس سے یہ بات اور بھی واضح ہو چکی ہے کہ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی بیان کردہ قیامت کی علامات صغرٰی تمام تر ہی مکمل ہو چکی ہیں۔ یہ عقدہ احقر پر سنہ ۲۰۱۸ میں ہی کھل گیا تھا اور تب سے لے کر آہستہ آہستہ احباب کو اس جانب متوجہ کروانے کی توفیق ملتی رہی۔ گزشتہ چند ماہ میں اللہ رب العزت نے اس امر کو مزید پزیرائی بخشی ہے اور اب ایک وسیع پیمانے پر یہ صدا گونجنے لگی ہے اور تمام امت مسلمہ اس بارے میں متفکر ہو رہی ہے۔ لہذااس بات کی ضرورت اور طلب بڑھ گئی ہے کہ دلائل اور حوالہ جات کے ساتھ اس بات کو واضح کیا جائے کہ قیامت کی علامات صغرٰی مکمل ہو چکی ہیں اور اب علامات کبرٰی کا وقت آن پہنچا ہے۔

یہ امر بھی اظہر من الشمس ہے کہ قیامت برپا ہو نے سے پہلے ایک مرتبہ اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم ہو کر رہے گا۔ اور یہ عظیم الشان کام اللہ رب العزت امام المہدی کے ذریعے پایہ تمکمیل تک پہنچائے گا۔

احادیث مبارکہ میں ہمیں واضح ملتا ہے کہ جب امام المہدی کے ہاتھ پر بیعت کی جائے گی تو مشرق کی جانب سے کالے جھنڈے ابھریں گے جو امام المہدی کی حکومت کو قائم کریں گے [3]🔗مشرق سے کالے جھنڈے نکلیں گے جو امام مہدی کی حکومت قائم کریں گے۔ لہذا یہ بعید از قیاس نہیں کہ مشرق کی کسی سرزمین پر خلافت علٰی منہاج النبوہ قائم ہو چکی ہو گی۔

محمد الرسول اللہ ﷺ کے زیر سایہ ریاست مدینہ قائم ہوئی مگر جب ملوکیت نے خلافت کی جگہ لے لی تو مسلمان تذلیل کے سوا کچھ نہ پا سکے۔ ریاست مدینہ کے ملوکیت کی جانب سفر کے بعد پچھلے تیرہ سو سال میں کئی مسلمان حکومتیں تو قائم ہوئیں مگر ایک بھی اسلامی ریاست علی منہاج النبوہ قائم نہیں ہوئی۔

اللہ کی رحمت سے پاکستان کو اللہ نے یہ اعزاز بخشا کہ اس کا حصول عین نبوی طریق پر ہوا[4]اس سلسلے میں تفصیلی گزارشات جلد پیش کرنے کا ارادہ ہے۔۔ لہٰذا احقر اس بات کا قائل ہے کہ پاک سرزمین ہی وہ سرزمین ہے جہاں بفضل تعالٰی خلافت علی منہاج النبوہ قائم ہو گی[5] پاکستان میں خلافت علٰی منہاج النبوہ کیسے قائم ہو گی؟ کیا یہ خونی انقلاب ہو گا یا کوئی اور طریق؟ احقر کی رائے۔، اور پاک سزمین سے افواج کالے جھنڈے لے کر امام المہدی کو نصرت کو جائیں گی۔

مندرجہ بالا گزارشات احقر اپنے دروس، بیانات اور لیکچرز کی صورت میں پیش کرتا رہتا ہے، مگر سوشل میڈیا پر طاغوت کی گرفت ہونے کہ وجہ سے بات کھل کر بیان نہیں کی جا سکتی، مزید برآں سوشل میڈیا پر اس قدر شور و غوغا جاری رہتا ہے کہ سنجیدہ گفتگو نقار خانے میں طوطی کی صدا معلوم ہوتے ہے۔ لہٰذا بعد از صد فکر اس ویب سائیٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے تا کہ سنجیدہ گفتگو اور مدلل حوالہ جات کے لیے پلیٹ فارم میسر آسکے۔

واضح رہے کہ ہمارے کسی بھی کام کے کوئی جملہ حقوق نہیں ہیں۔ آپ جیسے چاہیں ہماری تحاریر، ویڈیوز اور ہر قسم کے کام کو اپنی مدد آپ کے تحت شائع کر سکتے ہیں۔

اللہ ہمیں اس کار خیر میں خلوص اور برکت عطا فرمائے اور قافلہٗ آخر الزمان میں ہمیں بھی اہل حق میں شامل فرما لے۔

والسلام،
اویس نصیر

مورخہ ۱۳ جولائی ۲۰۲۲
۱۳ ذوالحجہ ۱۴۴۳ھ


Theme by _an

References

References
1 🔗 Dr. Israr Official Website
2 ▶️ کیا امت مسلمہ کی عمر صرف ۱۵۰۰ سال ہے؟
3 🔗مشرق سے کالے جھنڈے نکلیں گے جو امام مہدی کی حکومت قائم کریں گے
4 اس سلسلے میں تفصیلی گزارشات جلد پیش کرنے کا ارادہ ہے۔
5 پاکستان میں خلافت علٰی منہاج النبوہ کیسے قائم ہو گی؟ کیا یہ خونی انقلاب ہو گا یا کوئی اور طریق؟ احقر کی رائے۔